Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج شام میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج  شام 6:15 بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پریس کانفرنس سے خطاب میں قوم کو اہم معاملات، آگے کے لائحہ عمل اور امپورٹڈ حکومت کے ملک کے خلاف لیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے جن سے ملک کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے محسن نقوی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی تعیناتی کر کے اپنے جانبدار اور نااہل ہونے پر ایک اور مہر ثبت کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی پر نیب کیسز بھی ہیں اور وہ سیاسی طور پر متنازعہ بھی ہے، ایسا شخص جو مبینہ طور پر زرداری کا فرنٹ مین ہو اس کو لانے کا مقصد صرف عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تعیناتی پر ہم سڑکوں پر بھی جائیں گے اور قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا. انہیں ناصرف وقت پر الیکشن کروانا ہوں گے بلکہ عوام انہیں دھاندلی کی اجازت بھی نہیں دے گی۔

ضرور پڑھیں؛ محسن رضا نقوی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر

متعلقہ خبریں

Exit mobile version