Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سب مل جل کر کام کریں گے تو بہتر نتائج آئیں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ سب مل جل کر کام کریں گے تو بہتر نتائج آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور یو اے ای کے قونصل جنرل نے پتختی کی نقاب کشائی کر کے باغ کراچی کا سنگ کا بنیاد رکھ دیا ہے۔

 

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ماضی میں اس مقام پر غیر قانونی تعمیرات کی گئیں تھیں لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اس جگہ پر خوبصورت پارک تعمیر کیا جائے گا۔

انہو نے کہا کہ 72 ایکڑ رقبے پر مشتمل یہ پارک شہر کی رونقوں میں اضافے کا سبب بنے گا جو کہ کراچی شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔

اس موقع پر  ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ باغ کراچی کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی اور سب مل جل کر کام کریں گے تو بہتر نتائج آئیں گے۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے بتایا کہ باغ کراچی میں تفریح کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version