پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مُسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اور پختونخواہ مسلسل آئین پامال کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مُسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ اگر اس ملک میں ابھی تک آئین نافذ ہے توعدلیہ کو جاگ جانا چاہیےاور شہریوں کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے۔
اگر اس ملک میں ابھی تک آئین نافذ ہے تو عدلیہ کو جاگ جانا چاہیے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے. گورنر پنجاب اور پختونخواہ مسلسل آئین پامال کر رہے ہیں. الیکشن میں بلاوجہ تاخیر سے پیدا ہونے والے مسائل کسی کے قابو میں نہیں آئیں گے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 31, 2023
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اور پختونخواہ مسلسل آئین پامال کر رہے ہیں، الیکشن میں بلاوجہ تاخیر سے پیدا ہونے والے مسائل کسی کے قابو میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ آج اعظم سواتی صاحب کی پیشی ہے اور
ان پر تمام تر مظالم ڈھانے کے بعد بھی آج تک ان کی پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہباز گل صاحب پر بدترین تشدد سے وہ آج تک ریکورنہیں کر پائے ہیں اسی طرح فواد چوہدری اور ان کی فیملی کو بھی بدترین اذیت پہنچائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج تک ایسی فسطائیت کی مثال نہیں دیکھی،امپورٹڈ ٹولہ اور فسطائی قوتیں جتنی مرضی کوششیں کر لیں ہمارا حوصلہ توڑ نہیں سکتیں ہیں، فواد چوہدری صاحب کی فیملی آج بھی عزم و ہمت کے ساتھ کھڑی ہے۔
