Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر پنجاب اور پختونخواہ مسلسل آئین پامال کر رہے ہیں، مسرت چیمہ

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مُسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اور پختونخواہ مسلسل آئین پامال کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مُسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ اگر اس ملک میں ابھی تک آئین نافذ ہے توعدلیہ کو جاگ جانا چاہیےاور شہریوں کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے۔

 انہوں نے  کہا کہ گورنر پنجاب اور پختونخواہ مسلسل آئین پامال کر رہے ہیں، الیکشن میں بلاوجہ تاخیر سے پیدا ہونے والے مسائل کسی کے قابو میں نہیں آئیں گے۔

 انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ آج اعظم سواتی صاحب کی پیشی ہے اور

ان پر تمام تر مظالم ڈھانے کے بعد بھی آج تک ان کی پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہباز گل صاحب پر بدترین تشدد سے وہ آج تک ریکورنہیں کر پائے ہیں اسی طرح فواد چوہدری اور ان کی فیملی کو بھی بدترین اذیت پہنچائی جارہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج تک ایسی فسطائیت کی مثال نہیں دیکھی،امپورٹڈ ٹولہ اور فسطائی قوتیں جتنی مرضی کوششیں کر لیں ہمارا حوصلہ توڑ نہیں سکتیں ہیں، فواد چوہدری صاحب کی فیملی آج بھی عزم و ہمت کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version