Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہر اول دستہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کی جانب سے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد کا پیغام

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جزبہ پہ پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہپنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر TTP دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔

حملہ آور دہشتگرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور ٹی ٹی پی نے حملے کی زمہ داری قبول کر لی۔

واضح رہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے میانوالی پولیس کو تھانے پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی ۔ اطلاع ملنے کے بعد دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

متعلقہ خبریں

Exit mobile version