پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مُسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج کل شریف خاندان کے تابعداروں کیلئے”کلین چٹ ”کی بہار آئی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مُسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولےکوانتخابات میں اپنی کامیابی کا ایک فیصد بھی یقین نہیں اس لئے راہِ فرار اختیار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے ایسا لگتا ہے ملک کو اور کوئی مسئلہ درپیش ہی نہیں ہے،عمران خان کو دیوار سے لگانے کی مسلسل کوششوں سے ملک کونا قابلِ تلافی نقصان پہنجنےکا اندیشہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ 25 مئی کے واقعات پر ٹربیونل کی رپورٹ سارے نظام پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ہے، ویسے بھی آج کل شریف خاندان، حواریوں اورتابعداروں کیلئے ”کلین چٹ ” کی بہار آئی ہوئی ہے۔
نہتے لوگوں پر ظلم وبربریت کرنےوالوں کو کلین چٹ دینےسے حقیقی آزادی کی تحریک پہلے سے زیادہ نا گزیر ہوگئی ہے۔
