گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما عثمان بزدار کو بھی خط لکھا۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے، گورنر پنجاب نے الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی، ملک کی اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوے فیصلے کیے جائیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال لے کر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں۔
ضرور پڑھیں؛ اداروں کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے، بلیغ الرحمان
