Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزارت صحت  کے حکام نے مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے تو کورونا مثبت آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق، پہلا کیس رپورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ جنوری میں بھی بیرون ملک سے آنے والے 18 مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے 19 نئے کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قرنطینہ سینٹرز کے خاتمے کے باعث کورونا مثبت مسافروں کو گھر پر خود کو قرنطینہ کرنے  کا کہا گیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version