Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے این ایف سی واجبات کے حوالے سے بلوچستان حکومت کا موقف تسلیم کر لیا

وفاقی حکومت نے این ایف سی واجبات کے حوالے سے بلوچستان حکومت کا موقف تسلیم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو این ایف سی واجبات کی مد میں 20 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی۔

بلوچستان کے وفاق کے ذمہ این ایف سی کے شیئر کی مد میں گزشتہ سال سے 42 ارب روپے واجب ادا تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے کے پی پی ایل کمپنی کے ذمہ 30 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

وزارت پیٹرولیم نے آئندہ چند روز تک واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version