پاک فضائیہ کا طیارہ سی-130 ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیاہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔
PAF C-130 AIRCRAFT CARRYING SEARCH AND RESCUE TEAM AND RELIEF GOODS ARRIVES IN TURKIYE pic.twitter.com/cjJ7ZSkYst
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) February 7, 2023
ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
