Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ کا طیارہ ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ سی-130  ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیاہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version