Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر عمران خان کی حکومت پر کڑی تنقید

پارٹی رہنماؤں سمیت اتحادی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ گجرات میں پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کے بار بار چھاپوں، ان کے حامیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی من مانی گرفتاریوں اور اغواء کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز کی طرف سے کی فسطایت ہے جو کہ صرف ان تمام لوگوں میں خوف پھیلانے کے لیے ہے جو ہماری حمایت کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کرنے، گرفتاریوں، حراستی تشدد اور اغواء کے تمام طریقے خالصتاً سیاسی انتقام کے لیے استعمال کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، اس لیے ریاستی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے ہمیں ختم کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کہ یہ ہتھکنڈے کام نہیں کریں گے، ان اقدامات سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version