Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 79 پیسے کمی

کے الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں10 روپے 79 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی دسمبر کیلئے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے فیصلہ جاری کیا گیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی قیمت میں10 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے اور صارفین کو اس کمی کا فائدہ ماہ فروری 2023 کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں آر ایل این جی اور فرنس آئل کی قیمت میں بالترتیب 17 اور 15 فیصد کمی ہوئی جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں  29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے، نیپرا عوامی سماعت اور درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد ایف سی اے کی منظوری دیتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ نیپرا اور حکومت پاکستان کے قواعد و ضوابط کے تحت ایف سی اے کو صارفین کو منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کے ایکٹریک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

متعلقہ خبریں

Exit mobile version