ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا آج کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے دورہ پارٹی رہنماؤں، یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے باعث موخر کیا۔
مریم نواز شریف آج پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں لیگی رہنماؤں اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔
سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز شریف 19 فروری کو تنظیم سازی کیلئے راولپنڈی بھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان کے لیے آج 12 بجے روانہ ہونا تھا جو کہ اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔
