Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوجرانوالہ ؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہزاروں لیٹر مضرِصحت دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھا رٹی نے گوجرانوالہ میں مضرِصحت دودھ کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے چار ہزار ایک سو ساٹھ لیٹر دودھ کو تلف کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں اور ملک کلیکشن سینٹرز پر جاکر 94  ہزارلیڑ دودھ کی چیکنگ کی جس میں منڈی بہاالدین اور گوجرانوالہ میں ملک کولیکشن سنٹرز پر چھاپوں کے دوران 1880 لیٹر دودھ کو  ناقص ثابت ہونے کے بعد تلف  کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں قدرتی فیٹ کی کمی اور کیمیکلزکی موجودگی پائی گئی تھی اور قدرتی اجزا سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

 شہری دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانےکے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کریں، مدثر ریاض ملک

مدثر ریاض ملک نےکہا کہ عوام گردونواح میں قائم جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوراََمطلع کریں ، علاوہ ازیں شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے بھی  پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر  سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

شہری اپنی شکایات کا اندراج  ہیلپ لائن نمبر 1223  پر، فیس بک پیج  یا ویب سائٹ  کے ذریعےبھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version