Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حفاظتی ضمانت کا معاملہ، عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

 لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پیر کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔

ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی، عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست کے ہمراہ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک تھی۔

عمران خان کی درخواست

درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم اور ملک کی ایک بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، آزادی مارچ کے دوران جان لیوا حملہ ہو جس کی وجہ سے زخمی ہو گیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے اپنی رہاٸش  گاہ زمان پارک سے باہر نہیں جاسکتا، زخمی ہونے کی وجہ سے اسلام آباد عدالت میں پیش نہ ہو سکا، انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر ضمانت مسترد کر دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی۔

عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے تھانہ سنگ جانی میں درج دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کےل ئے عمران خان نے اپنی وکلاء کی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

وکلاء نے دہشت گردی کے مقدمے کے خلاف دو درخواستیں دائر کرنے کا مشورہ دیا۔

مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے لئے متعلقہ دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی اور دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کی دوسری درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

وکلاء نے کہا کہ سپرہم کورٹ احتجاج، عمومی معاملات کے درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نہ لگانے کا واضع حکم دے چکی ہے، تھانہ سنگ جانی کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version