Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک پر جابر و ظالم جاگیردار نے قبضہ کر رکھا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر جابر و ظالم جاگیردار نے قبضہ کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مار گئی منہگائی عوامی اکٹھ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ملک سونا چاندی، کوئلہ اور دیگر معدنیات سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیاں شناختی کارڈ ہاتھ میں لئے ایک کلو آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑی ہیں، مہنگائی و بے روزگاری کے باعث کروڑوں نوجوان بے روزگار ہیں، ملک پر جابر و ظالم جاگیردار نے قبضہ کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگائے ہیں، ترکی میں زلزلہ آیا وہاں جانا چاہتے تھے ترکیہ کے صدر نے کہا میں لاشیں دفنا رہا ہوں میرے پاس وقت نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹا، دال، چاول، چینی سب کچھ مہنگا ہے، اس ملک کے فیصلے امریکہ کرتا ہے، نہ سینٹ میں فیصلے ہوتے، نہ اسمبلی میں فیصلے ہوتے ہیں 1947 سے آج تک امریکہ میں فیصلے ہو رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ 18 افراد کے اثاثے تین ہزار 881 ارب سے زائد ہیں، جس میں نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان، میاں محمد منشاء، ملک ریاض و دیگر چند لوگ شامل ہیں، مفت خورے ٹیکس نہیں دیتے، غریب عوام ٹیکس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ امریکہ اور انکے ایجنٹوں کے بجائے اللہ اور رسول کے غلاموں کی حکومت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ58 ملین ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے اس کو آباد کرنا ہو گا، ایسا خوشحال جدید ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ کام کرنے آئیں جبکہ ابھی صورتحال ایسی کے پیاز ٹماٹر انڈیا سے لے رہے، ہمارے نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ایٹمی پاکستان تئیس کروڑ کا پاکستان آٹے کے بحران سے دوچار ہے اور 70 لاکھ نوجوان نشے کے عادی ہو گئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عدالتوں میں انصاف ہے اور نہ علاج ہے ہسپتال میں، غریب کے لئے کچھ نہیں رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار 170 ارب روپے کے لئے غریب کو نچوڑ رہے ہیں، عوام کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اور آئی ایم ایف امریکہ کے نمائیندے ہیں جو ہمارے ملک کے فیصلے کر رہے ہیں۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کہا کرتے تھے کے انہیں ڈالر کا پتہ ٹی وی سے چلتا ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کل 18 افراد کے 31 ہزار ارب روپے کے اثاثے ہیں، ان 18 افراد میں زرداری بلاول اور نواز شریف بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب قائد قربانی دیتا ہے تو قوم میں زندگی پیدا ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں 5 لاکھ سرکاری گاڑیاں روزانہ 3 ہزار کا پٹرول جلاتی ہیں، کروڑوں روپے کے حج اور عمرے بھی یہ حکمران عوامی خرچے سے کرتے ہیں، یہ حکمران میر جعفر میر صادق قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور پشاور میں پولیس لائن میں دہشت گردی ہو رہی ہے تو عام آدمی کی حفاظت کیسے ہوگی، یہاں قانون کی نہیں افراد کی حکمرانی ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ امریکہ میں صدر کے گھر کی بھی تلاشی لی جا سکتی ہے، یہاں ایک ایم پی اے کے گھر بھی نہیں جا سکتی۔

انہوں ںے کہا کہ عدالت عمران کو بلاتی ہے اور وہ کہتا عدالت میرے پاس آئے، وی آئی پی چاہتے ہیں کہ عدالت ان کے حجرے میں لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے منہگائی بڑھتی جارہی ہے، ملک میں معیشت بھی خراب ہوتی رہی ہے، آج پورے ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہوچکا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ75 سالوں سے عدالتی نظام میں غریب کو انصاف نہیں مل رہا، ساب ملک کرپشن میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اس ملک میں دو پاکستان ہیں ایک غربیوں کا پاکستان اور ایک چوروں، ڈاکوؤں اور پیٹرول کا پاکستان ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سٹرکیں تباہ ہوئی ہیں گندگی کے انبار اور پانی خراب ہے، ہر طرف کوڑے کے ڈھیر ہیں، عوام سیوریج سسٹم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں جبری اور سودی نظام کا خاتمہ چاہیے ہیں۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام لوگ اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، اللہ نے موقع دیا تو کراچی سے خیبر پختونخوا تک ایک نظام تعلیم ہوگا، اجنالہ روڈ کی تعمیر کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت بھلوال کی عوام کا ضلع بناؤ کا مطالبہ پورا کرے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version