وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر نے بغیر مشاورت کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کے مطابق صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی “عام انتخابات” کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
صدر عارف علوی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کے مطابق صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی “عام انتخابات” کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ 1/3 pic.twitter.com/Me2H1EXHpA
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 20, 2023
انہوں نے کہا کہ صدر صاحب جلد بازی الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کی بھی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں جبکہ الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی “عام انتخابات” کے اعلان کا اختیار دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر نے بغیر مشاورت کے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔
آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔ صدر عارف علوی عمران خان کی خوشنودی کے خاطر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ صدر کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا چاہئے۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 20, 2023
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی عمران خان کی خوشنودی کے خاطر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جبکہ صدر کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا چاہیئے۔
