Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ بلدیات کا غیر حاضر اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ بلدیات نے غیر حاضر اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام گورنمنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات ڈاکٹرارشاد احمد نے گھوسٹ ملازمین کے بارے نوٹس لیتے ہوئے چیف افسران کو گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کرکے 26 فروری تک رپورٹ پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پرسیکشن آفیسرایڈمن ٹو نے تمام لوکل گورنمنٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے چیف افسران سے سرٹیفکیٹس طلب کر لئے ہیں۔

 مرسلہ میں کہا گیا ہے کہ چیف افسران مقامی حکومتوں میں گھوسٹ ملازم نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ پیش کریں ۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ غیر حاضر اور گھوسٹ ملازمین سروس ڈلیوری میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version