Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی جیل بھرو تحریک میں شرکت امپورٹڈ حکومت کی موت ہے، اسلم اقبال

پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کا جیل بھرو تحریک میں شرکت کرنا امپورٹڈ حکومت کی موت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور کے بعد پشاور میں بھی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جس جذبے سے اس تحریک میں شرکت کر رہے ہیں، وہ امپورٹڈ حکومت کی موت ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال نے مزید کہا کہ 10 ماہ کے دوران ماہ کے دوران فاشسٹ حکومت کیخلاف جدوجہد میں خوف کے بت ٹوٹ چکے ہیں۔ #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو

یہ بھی پڑھیں؛ امپورٹڈ حکومت کا ذلیل و رسوا ہونے کا وقت ہوگیا ہے، اسلم اقبال

متعلقہ خبریں

Exit mobile version