Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے یا تو معاشی، سیاسی، سماجی، اقتصادی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشار،خلفشار میں چلا جائے گا ۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق اپن خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے  یا تو معاشی، سیاسی، سماجی، اقتصادی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشار، خلفشار میں چلا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجود سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ موڈیزنے ریٹنگ بھی کم کردی اور ڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کردیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا ہے کہ ایل پی جی بجلی مہنگی اور پیٹرول نایاب ہونے جارہا ہے اور پاکستان غریب کےلیےبڑی جیل اورڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 مہینے کے دوران سوائےاپنے کیس ختم کرانے کے حکومت کی کوئی کاکردگی نہیں ہے تاہم ججوں کو تقسیم کرنے کی 1998 کی سازش ہورہی ہے اور ملک 98 کے حالات میں جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اورخیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج 11 بجے تک سنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version