Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بہارہ کہو، زیر تعمیر پل گرگیا

اسلام آباد: بہارہ کہو میں زیر تعمیر پل   گرگیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ تاہم، کسی بھی مزدور کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسلام آباد کے چیف کمشنر اور سی ڈی اے کے چیئرمین نورالامین مینگل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ سائٹ پر پہنچ گئے۔

 

بائی پاس پراجیکٹ پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے تاکہ 23 ​​مارچ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کو پورا کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا

 زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق  ہوگئے تھے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پہلے بتایا تھا کہ بہارہ کہو بائی پاس پر 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version