Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 عمران خان کے ٹویٹ پر مریم نواز کا ردعمل

سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نیاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ اوراس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے، اورعدلیہ میں ان اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کر رہے ہو، انشاء اللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں چودہ ٹریلین روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version