Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائیں گی، امیدوار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور رابطہ نمبر لکھ کر بھیجیں گے۔

قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لیے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام درخواستیں 8 مارچ تک پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب سیکرٹریٹ 158 سی، ماڈل ٹاؤن، لاہور کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن ہے۔

قبل ازیں درخواستیں جمع کرانے والے امیدواران کو نئی درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version