پنجاب میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج سے آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ کاغذات نامزدگی 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی۔
کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3 اپریل تک دائر کیے جا سکیں گے، ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کرے گا، امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، ریٹرننگ آفیسر 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا، پنجاب میں الیکشن کیلئے ووٹنگ 30 اپریل کو کرائی جائے گی۔
ادارے نے کہا کہ پنجاب کی 297 نشستوں پر عام انتخابات کرائے جائیں گے، مرکزی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی سیکرٹریٹ اور ضلعی دفاتر ہفتہ اور اتوار کھلے رہیں گے۔
