تحریک انصاف کے رہنما ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ بول اور شعیب شیخ حق اور سچ کی آواز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ضیاء اللہ بنگش نے بول کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول اور شعیب شیخ حق اور سچ کی آواز ہے، شیعب شیخ کو حق اور سچ کی سزا دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شعیب شیخ اور بول کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شعیب شیخ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب امپورٹڈ حکومت جھوٹے کیسز اور ایف آئی آر کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا صحافیوں کے ساتھ سلوک قابل مذمت ہے۔
