Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِاعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے

 وزیرِاعظم شہباز شریف سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کیلئے انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں وزیرِ اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود اور مولانا لطف الرحمٰن بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کپاس کے کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version