ملک بھر میں بارش کی صورتحال اور موسم کی خرابی کی پیش نظر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا جس کی وجہ سے مسافروں کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 کی روانگی میں تاخیر کا شکار ہوئی جس کی اب دوپہر ایک بجے کے بجائے دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر روانگی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن سرین ائیر کی پرواز ای آر 502 کی روانگی میں تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کو 12 بجے روانہ ہونا تھا شام 7 بجے روانگی متوقع کی جارہی ہے۔
کراچی سے لاہور جانےوالی نجی ائیر لاین ائیر بلیو کی پرواز پی اے 402 بھی آڑان نہیں بھر سکی جس کو اب رات 8 بجے پرواز کو شیڈول کیا گیا ہے۔
