Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹیروں میں قید کر دیا ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹیروں میں قید کر دیا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹیروں میں قید کر دیا ہے، زور کتنا بازو ہے قاتل میں ہے اب کنٹینروں سے لوگ کہاں روکے جا سکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ باہر آنے جانے کے راستے تو چھوڑ اندرون لاہور کنٹینروں سے بند ہے، عوام سے گزارش ہے پیدل پہنچیں دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی جس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاؤٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version