حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکریٹری خزانہ کو عید الفطر سے قبل تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کیلئے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ بینک جمعہ 21 اپریل تک کھلے رہیں گے۔
