Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 جولائی سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس سے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے فوری طور پر انتظامات مکمل کر لیں۔

ضرور پڑھیں؛ لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم، 7 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں

Exit mobile version