Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غذائی قلت اور مختلف بیماریاں، تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری

ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

تھر پارکر کے محمکہ صحت کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال  میں غذائی قلت اور دیگربیماریوں کے سبب 5 بچے انتقال کرگئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سول اسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 اموات رپورٹ ہوئیں، انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں ایک سال سےکم تھیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 33 اور رواں سال 454 ہوگئی ہے۔

4 جولائی کو بھی سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version