Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آزاد اور خود مختار ریاست ہے، عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد اور خود مختار ریاست ہے۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان سے متعلق اسرائیل کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس کی قوم مذمت کرتی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کئی دہائیوں سے فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے اور معصوم شہریوں پر جارحیت کرنےوالا اسرائیل کس منہ سے انسانی حقوق کی بات رہا ہے، پاکستان  آزاد اور خود مختار ریاست ہے اور یہاں بسنے والے ہر شخص کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اسرائیل کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے، حکومتِ پاکستان کو چاہئیے کہ وہ ایسی مذموم سازشوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version