Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے، پی ڈی ایم اے

پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے اور دریائے ستلج میں سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آگیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 83700 اور اخراج بھی 83700 ہے اور دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 62118 اور اخراج بھی 62118 ہے جبکہ دریائے راوی، چناب اور جہلم میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم تمام دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version