وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وہاڑی اور بورے والا بارز کے وکلاء کے وفد نے ملاقات کی جس میں ممبران نے وکلاء تحفظ بل کی منظوری پر وزیر قانون کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ نے وکلاء کے کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے بار رومز کی تعمیر و تزئین و آرائش اور تکنیکی سہولیات کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، پیشہ وارانہ معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے نوجوان وکلاء کی تعلیم اور تربیت ناگزیر ہے۔
