Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ہے، حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے ہو جائے گی جبکہ ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت کیا گیا ہے ۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت کیا جائے یا مرحلہ وار اس حوالے سے مشاورت کی گئی تاہم فیصلہ ہوا کہ بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے کا یکمشت اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف نیپرا فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں گھریلو صارفین پر سلیب وائز بوجھ پڑے گا ، ماہانہ 100 یونٹ کا ٹیرف 13.4 سے بڑھ کر 18.36 فی یونٹ ہو جائے گا ، 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 1836روپے ہو جائے گا، ماہانہ 200 یونٹ کا ٹیرف 23.91روپے فی یونٹ، بل 3700 سےبڑھ 4700 روپے ہو جائے گا ۔ ماہانہ 300 یونٹ کے استعمال پر بل 6 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپے تک پہنچ جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version