پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔
واضح رہے کہ سردارمحمد لغاری این اے192، ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے انہوں نے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور شہبازشریف کو شکست دی تھی۔
