استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پارٹی حقیقی معنوں میں ملک میں زرعی انقلاب کی داعی ہے۔
آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے بھاری بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو 75سال سے سیلاب کے عذاب کا سامنا ہے، واٹر مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔ پاکستان 145ملین ایکٹر پانی میں سے صرف14ملین ایکٹر ذخیرہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب سے 3.3کروڑ افراد متاثر ہوئے اور اربوں کا نقصان ہوا، 2022میں اڑھائی لاکھ گھر، 17567 اسکول تباہ اور 72اضلاع آفت زدہ تھے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلاب سے 350 بچوں سمیت 1150 معصوم شہری لقمہ اجل بن گئے، ہر سیلاب میں حکمران نئے سے نئے دعوے اور وعدے کر کے چلے جاتے ہیں۔بدالعلیم خان
آئی پی پی کے صدر نے مزید کہا کہ آئندہ جنگ پانی پر ہونے کا خدشہ ہے، ہم خواب خرگوش میں مدہوش ہیں، استحکام پاکستان پارٹی حقیقی معنوں میں ملک میں زرعی انقلاب کی داعی ہے، چین اور بھارت کی طرح پاکستان میں بڑے پیمانے پر نئے ڈیم بنانے ہونگے۔
