Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ بڑی ملاقات ہوگئی

وزیراعظم شہبازشریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل ، نگران حکومتوں کے قیام اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے۔

   ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈاراور ایازصادق بھی موجود تھے، ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے، اوراس اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ طے کیے جانے کاامکان ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version