وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 16ارب 80کروڑ روپے کی وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کی مدت دو سال ہوگی۔
اجلاس میں 17ارب78کروڑ روپے مالیتے کے لاہور رنگ روڑ سدرن لوپ کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ کے فور پروجیکٹ کیلئے پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے 40ارب روپے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب، کے پی اور سندھ میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی کے وزیراعظم کے پروگرام کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں 79ارب روپے کی خوازہ خیلہ بیشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سکالرشپس کیلئے 14ارب روپے کے پاکستان تعلیمی فنڈ کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں 264ارب روپے کے لاہور ساہیوال بہاولپور موٹروے فیز ون منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔
