Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں وزارت خارجہ کا اہم کردار رہا ہے، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں وزارت خارجہ کا اہم کردار رہا ہے۔

 وزارت خارجہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران کیے گئے انتظامی اصلاحات کے اقدامات کے بارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزارت میں مجموعی طور پر 51 اصلاحاتی کام شروع کیے گئے جن میں سے 19 مکمل طور پر اور 3  جزوی طور پر نافذ کیے گئے ہیں۔

 آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل، سفارتی، انتظامیہ، مالیات اور بیرون ملک قونصلر خدمات میں بہتری وغیرہ کے شعبوں میں 29 اقدامات تکمیل کے مراحل میں ہیں، کسی بھی گلوبل چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر وزارت کی اہم کامیابیوں کا ذکر کیا جن میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنا، سی او پی 27 کی کامیاب میزبانی، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میں موثر کرداراوردیگر کے علاوہ تعلقات اورسفارتی تعلقات کو بڑھانے کی کوششیں شامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور تکنیکی ترقی کے ساتھ طاقت کی حرکیات بھی تبدیل ہو رہی ہیں جبکہ سفارتی محاذوں پر باہمی روابط کے نئے اصول بن چکے ہیں۔ ان تبدیلیوں کے پیش نظر اصلاحات کا عمل شروع کیا تاکہ راہ میں آنے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جا سکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اب تیز رفتاراورمتحرک دنیا میں رہ رہے ہیں، ایسے میں ترقی کو یقینی بنانے اور باہمی جہتی چیلنجوں سے آگے رہنے کے لیے موافقت پذیر نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی حقائق اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھنا چاہیے اور اپنے سفارتی امور کو موثر انداز میں چلانے کے لیے ایک مثالی تبدیلی کو اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کی انتظامی اصلاحات نے سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وزارت کیلئے ایک اصلاحاتی کا منصوبہ کے مقصد کیلئے انہوں نے تمام متعلقہ حلقوں سے معلومات طلب کیں جن سے زبردست آرا اور تنقیدی بصیرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی علم پر مبنی معیشت، عالمی حرکیات کی اہمیت کو قبول کرنا چاہیئے اور جمود کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version