مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے۔
رہنما تحریک انصاف عرفان خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں، عرفان خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سیف الملوک کھوکھر کے ساتھ ملاقات کر کے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم کھلے دل سے عرفان خان اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر راؤصداقت، عابد بارا، یاسربارا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں