جہانگیر خان ترین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے ملاقات کی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ پہنچے۔
جہانگیر خان ترین نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر پارٹی رہنما عون چودھری، ملک نعمان لنگڑیال اور مخدوم سید مبین احمد بھی موجود تھے۔
