پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں، صوبے کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے، تربیلہ چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ جسڑ شاہدرہ اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 70934 اور اخراج 63024 ہے۔
ادارے نے کہا کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 54306 اور اخراج 53706 ہے، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ بیراج سے 357،457 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 4 سے 6 اگست کے دوران دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں، عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
