مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ سمیت دیگر پروجیکٹس کے اخراجات وفاق ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے اسحاق ڈار کو خط لکھا جس میں انہوں نے درخواست کی کہ سابقہ قبائلی اضلاع کا این ایف سی شئیر صوبے کو ملنے تک صحت کارڈ کے اخراجات وفاق برداشت کرے، نیشل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ جون 2022 تک قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کے اخراجات وفاق ادا کرے گا۔
خط کا متن ہے کہ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی فنڈنگ وفاق سے جاری رہیگی تاہم جب تک پختونخوا کو قبائلی اضلاع کا این ایف سی شئیر نہیں ملتا، صحت کارڈ و دیگر منصوبوں کے اخراجات وفاق براداشت کرے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 160 کے تحت صوبوں کو این ایف سی شیئر آبادی کے تناست سے ملتا ہے، انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھی لیکن وفاق نے پچھلے چار سال سے این ایف سی شیئر نہیں بڑھایا، پختونخوا کی مخدوش مالی صورتحال کو مدںظر رکھتے ہوئے وفاق واجب الادا ادائیگی یقینی بنائیں، انضمام کے وقت قبائلی اضلاع کیلئے دیے گئے مالی پیکجز کے مطابق وفاق ادائیگی یقینی بنائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
