پی ڈی ایم اے نے صوبہ پنجاب میں بارش کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور دریائے ستلج میں سلیمانکی اور اسلام ہیڈ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلہ ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کا امکان ہے، راولپنڈی نالہ لئی میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ ندی نالوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، راولپنڈی انتظامیہ کو نالے کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے، ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
