Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے وزیراعظم کے اعلان پر پیپلزپارٹی ناراض

‏ وزیر اعظم شہباز شریف کے نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ‏ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اعلان کا مقصد ہے نئی حلقہ بندیاں ہوں، نئی حلقہ بندیوں میں کم از کم چھ ماہ درکار ہوں گے۔

پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہم ہر صورت میں الیکشن وقت پر چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو نئی مردم شماری پر خدشات ہیں، نئی مردم شماری کو اب تک سی سی آئی نے منظور نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے خط کو بھی نہیں سنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version