پاکستان پہلی بار سیاحتی تعاون پر ڈی 8 وزارتی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار دو روزہ سیاحتی تعاون پر چوتھی D-8 سینئر آفیشلز میٹنگ اور تیسری D-8 وزارتی میٹنگ کا انعقاد کیا۔
ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ 2019 میں ملائیشیا میں منعقدہ دوسرے D-8 وزارتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان تیسرے D-8 وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا، 2021 میں کووڈ 19 کی وبا کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
اجلاس کا انعقاد پاکستان کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے اور ڈی 8 کی رکن ریاستوں کے سیاحتی تجارتی مواقع کو تلاش کرنے کے لیے ہے۔
اقتصادی تعاون کے لیے D-8 تنظیم میں آٹھ ممالک بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
