Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

صوبہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لیے 6 ہزار 947 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایک ہزار 598 ایریا انچارج ہیں جبکہ 18 ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطروں کیساتھ حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version