حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن کی تجویز پر پی آئی اے سی ایل کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی اور کابینہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
